روہڑی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا، خاتون سمیت پانچ افراد زخمی 

144

سکھر، 23مارچ(اے پی پی) : روہڑی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا، خاتون سمیت پانچ افراد زخمی، زخمیوں کو روہڑی تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایدھی زرائع کے مطابق روہڑی کے قریب قومی شاہراہ پر دبرتھانے کی حدود میں کنڈی فارم کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ایک رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار خاتون مسمات صنم سمیت پانچ افراد نذیر حسین، شہباز، علی رضا اور نواز زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا  جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی ۔

وی این ایس ، سکھر

Download Video