سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کا پیرا میڈیکس اور طبی عملے کو کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین

105

پشاور،27مارچ(اے پی پی): سپیکر خیبرپختونخوا  اسمبلی مشتاق غنی نے کرونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں فرنٹ لائن پر مرکزی کردار ادا کرنے پر پیرا میڈیکس اور طبی عملے کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسپیکر ہاوس کی جانب سے جاری شدہ ایک وڈیو پیغام میں مشتاق غنی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس سٹاف کرونا وائرس کے خلاف اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر جس جانفشانی سے جہاد کررہے ہیں، میں قوم کے ان مجاہدوں کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔

اے پی پی    / صائمہ حیات / حامد