وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کرونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین

111

مظفر آباد، مارچ 27 (اے پی پی): وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آج ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور آزادکشمیر میں گریڈ ایک سے لیکر 20 تک ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا۔

راجہ فاروق حیدر نے گلگت میں کرونا سے شہید ہونیوالے ڈاکٹر اسامہ کو آزادکشمیر کا سب سے بڑا نشان دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ فرنٹ لائن پر ہماری حفاظت کے لیے کھڑے رہنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حفاظت یقینی بنائیں گے،موجودہ صورتحال میں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حوالے سے پریشان ہیں،مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی 5 اگست سے کوئی خبر نہیں اللہ انہیں محفوظ رکھے۔

اے پی پی/سدرہ/حامد