سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا چيئرپرسن خوش بخت شجاعت کی زير صدارت اجلاس

143

اسلام آباد،مارچ 11(اے پی پی ):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا چيئرپرسن خوش بخت شجاعت  کی زير صدارت اجلاس ہوا۔بدھ کو ہونے والے اس اجلاس میں کمیٹی نے پارلیمنٹ کی فارمیسی میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو ہیلتھ الاؤنس کے ساتھ اضافی ڈیوٹی کرنے کی مراعات کووزارت صحت کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ممبران کمیٹی سینیٹر عائشہ رضا اور غوث محمد خان نے پولیو کے بڑھتے کیسز پر بابر بن عطا کو کمیٹی میں بلا کر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، غوث محمد خان نے وزارت سے بابر بن عطا کے خلاف تحقیقات کی رپورٹ دینے کی درخواست کر دی،، کمیٹی میں پارلیمنٹ سے پاس ہیلتھ ریگولیٹری ایکٹ پر کمیٹی نہ بنانے پہ ممبران کمیٹی کا وزیراعظم کو کمیٹی میں بلانے کا مطالبہ کر دیا انہوں نے کميٹى ممبران کا معاون  خصوصى صحت سے جواب لينے سے انکار کردیا،سینیٹر عائشہ رضا بولی جب وزير اعظم نے وزارت اپنے پاس رکھى تو جواب بھی انکو ہى دينا چاہئے ،،اس معاملے کو مزيد نظر انداز نہیں کر سکتے،،سینیٹر جاوید عباسی نے کہا اسلام آباد میں جگہ جگہ لیبارٹريز قائم ہیں ،،اٹھارہ ماہ گرز گئے اتنے وقت میں ان غير قانونی کلينک کے خلاف کوئى کاروائى نہیں ہوئى تو وزارت صحت کرونا پر کيا کام کريں گے،،کمیٹی میں فرزانہ باری نے کہا  نرسنگ سٹاف کے ساتھ ہسپتالوں میں ہراسگی کا معاملہ بھی اٹھانا چاہیے جس پر چیئر پرسن کمیٹی نے یہ معاملہ آپس میں سلجھانے کی درخواست کر دی،انہوں نے کہا یہ معاملے کمیٹی کے اختیار میں نہیں ہے۔

اے پی پی/ضیا /ریحانہ