شہریوں کوکوروناوائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام یوسیز کے مکینوں کیلئے صابن کی تقسیم کے سلسلہ کا آغاز 

168

سکھر۔21مارچ(اے پی پی): حکومت سندھ کے احکامات کی روشنی میںشہریوں کوکوروناوائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام یوسیز کے مکینوں میں ایک لاکھ روپے مالیت کے صابن خرید کر تقسیم کیا جانے کے سلسلہ کا آغاز ہو گیا ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سکھر یار محمد جونیجو ، میونسپل کمشنر سکھر محمد علی شیخ نے بلدیہ اعلیٰ سکھر کی یونین کمیٹی پانچ کلاک ٹاور سکھر کے چیئرمین محمد فرید صدیقی ، یوسی سیکریٹری نعمت اللہ سومرو کے ہمراہ یوسی پانچ کلاک ٹاور کے مکینوں میں کورونا کی روک تھام کیلئے ماسک و صابن تقسیم کئے ۔

شہریوں کو کورنا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے سامان کی تقسیم کے حوالے سے یوسی چیئرمین محمد فرید صدیقی نے کہا کہ صحت اور زندگی کی حفاظت اولین ترجیحی ہونا چاہئے ،ماسک اورصابن تقسیم کرنے کا مقصد شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے شہر کی تمام یوسیز میں مکینوں میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے کام ہو رہا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام میں شعور بیدار کرنے میں انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سکھر یار محمد جونیجو اور میونسپل کمشنر سکھر محمد علی شیخ نے کہا کہ کورونا وائرس سے نجات کا واحد حل صرف اور صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے ۔

وی این ایس، سکھر