سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کوہاٹ پہنچ گئے

1361

کوہاٹ، 21 مارچ ( اےپی پی): سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کرکٹر شاہد آفریدی کوہاٹ اپنے گاؤں جرما پہنچ گئے۔ شاہد خان آفریدی نے شاہد آفریدی فاونڈیشن ہسپتال جرما کا دورہ کیا اور کرونا وائرس کے لئے بنائے گئے آئسولیشن وارڈ کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر  شاہد آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وباء پاکستان پہنچ چکی ہے۔کرونا کے خلاف ہم سب نے مل کر لڑنا ہے۔اس وباء کو احتیاط کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔عوام حکومتی اقدامات کے مدنظر رکھیں۔حکومت اپنی طرف سے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔عوام کا تعاون اصل چیز ہے۔تنقید کرنے کے بجائے ہمیں اپنی ذمہ داری نبھانی ہے۔اپنے چیریٹی ہسپتال میں کرونا کے لیے آئسولیشن وارڈ بنا دیا ہے۔اپنے ہسپتال میں لوگوں کو احتیاطی تدابیر بتا رہے ہیں۔خدا نخواستہ میرے گاوں اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کوئی کرونا مریض آئے تو اس کو اپنے فاونڈیشن منتقل کریں گے۔ میڈیا کو اس جنگ میں سب سے اہم کردار ادا کرنا ہے۔

وی این ایس، کوہاٹ

Download Video