عالمی شہرت یافتہ  امن کا  مسافر “خلیل زادہ کثرت رائے ” نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن پہنچ  گیا، پاکستانی ہائی کمشنر نے استقبال کیا

298

 

ویلنگٹن،05 مارچ (اے پی پی ):  پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امن کے سفیر ، “انٹرنیشنل پیس واکر” خلیل زادہ کثرت رائے  ،نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن پہنچ گئے  ہیں جہاں پاکستان کے ہائی کمشنر  ڈاکٹر عبدالمالک  نے ان کا استقبال کیا۔

کثرت رائے گزشتہ سال کرائسٹ چرچ کے دہشت گردانہ حملوں کی پہلی برسی کے موقع پر ویلنگٹن سے کرائسٹ چرچ پر امن واک کے لئے پاکستان سے  آئے ہیں۔  کثرت رائے 350 کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کریں گے اور 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ پہنچیں گے۔

پاکستانی کمیونٹی نے ذوالفقار بٹ کی سربراہی میں  کثرت رائے کو دیکھنے کے لئے پارلیمنٹ کے سامنے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں وزیر برائے ورک پلیس ریلیزنز ، امیگریشن ، اور اے سی سی ، ایئن لیز گالوے، ممبر پارلیمنٹ مائیکل ووڈ اور پریانکا رادھا کرشنن نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ  وزیر براۓ امیگیریش اور اراکین پارلیمنٹ نے کثرت رائے کی کوششوں اور امن واک کے مقاصد کی حمایت کا اظہار کیا اور نیوزی لینڈ میں انہیں خوش آمدید کہا۔

  کثرت رائے نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ اس  امید کا اظہار کیا کہ ان کی “امن واک” سے پوری دنیا میں امن اور بھائی چارے کا پیغام جائے گا۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video