عوام نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو یہ ملک وقوم کیلئے خطر ناک ہوگا: گورنر پنجاب

135

لاہور, 31مارچ(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خدا کیلئے یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں متحد ہونے کا ہے ۔چوہدری محمدسرور نےاپوزیشن کو سیاست کیلئے وقت کے انتظار کا مشورہ بھی دیا انھوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ کورونا کو شکست دیں گے تو حکومت و اپوزیشن سمیت سب کی جیت ہوگی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ خدانخواستہ کورونا بڑ ھے گا تو 22 کروڑ پاکستانیوں کا نقصان ہوگا۔

اپوزیشن اگر سمجھتی ہے کورونا سے صرف حکومت کو نقصان ہوگا تویہ درست نہیں۔کورونا کے معاملات پر اپوزیشن مشورہ ضرور دیں مگر سیاست نہ کر یں جب کورونا بحران سے نکل آئیں گے توپھر سب سیاست کر یں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت نے غر یبوں کیلئے تاریخی پیکج دیا ہے۔

کورونا کے خلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں سب کی جنگ ہے۔عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہ لیا تو کورونا کو روکنا ممکن نہیں رہیگا۔ جب تک عوام گھروں سے نکلتے رہے کورونا مزید پھلتا رہے گا۔اگر عوام ایسے ہی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر یں تو یہ ملک وقوم کیلئے خطر ناک ہوگا۔گور نر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے بچائو کیلئے بہت مشکل فیصلے بھی کیے ہیں یونیورسٹیز سمیت تعلیمی اداروں اور تجارتی مر کز بھی کورونا سے بچائوکیلئے بند کیے ہیں۔

اے پی پی /لاہور /ریحانہ