سکھر، 31مارچ(اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے سکھر ڈویژن میں اقدامات اٹھانے شروع کر دیے ہیں، ریلوے سکھر ڈویژن کیجانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے ضلعی انتظامیہ اور سندھ حکومت کیساتھ تعاون کیلئے کام کیا جار ہا ہے ، ڈی ایس ریلوے عبدالحسیب کیمطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریلوے ہسپتال سمیت ریلوے کی تین اے سی بوگیوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے تیار کرکے سکھر اور روہڑی ریلوے اسٹیشن پر پہنچادیا گیاہے،ایک کوچ میں 9 سے 10 مریضوں کو آئسولیٹ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ کمشنر سکھر سے مشاورت کے بعد ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کوچوں کو مریضوں کے لئے تیار کیا گیا ہے، ریلوے ہسپتال بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو رکھنے کے لئے دستیاب ہوگا،ریلوے کوچوں کو مکمل طور پر صفائی ستھرائی کرنے کے بعد خدانخوستہ ہنگامی صورتحال پیدا ہونے اور ایمرجنسی کی صورت میں استعمال ہونے والے دیگر آلات بھی نصب کیے جارہے ہیں ۔
اے پی پی /سکھر /ریحانہ











