عوام کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے : اسد عمر

165

اسلام آباد ،    مارچ   13 (اے پی پی ):  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور اصطلاحات  اسد عمر کا کہنا تھا   کہ عوام کو بنیادی سہولیا ت  کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے ۔

 اسلام آباد میں گرلز کالج کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر  کا کہنا تھا  کہ ہم   دارلحکومت  کے شہریوں کی محرومیوں کو دور کرنے کے  لیے  پرعزم ہیں    اس سال 150 کروڑ کے منصوبے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  دارلحکومت کے  شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا  کرتے ہوئے  اسلام آباد کے اسکولز کو اپ گریڈ کرنے جا رہے ہیں جبکہ   این اے  54 میں   چار نئے کالج  بھی بنائے جا رہے ہیں تا کہ   اعلی اور معیاری تعلیم کی   فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے ۔  اس کے علاوہ لوکل نوکریوں میں 50 فیصد کوٹہ اسلام آباد کے شہریوں کا ہو گا۔

 اسد عمرکا  کہنا تھا  کہ  اسلا م آباد کے شہریوں کو پانی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے جس کے تحت   دس  کروڑ گیلن پانی کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے پانی انصاف کی بنیاد پر تمام سیکٹرز کو دیں گے۔

کورونا وائر  س کے مسئلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے   وفاق وزیر کا کہنا تھا    کہ  کورونا وائرس ایک اللہ کی طرف سے امتحان ہے  جس سے بچاو  کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمے دار شہری ہونے کا ثبوت  دینا ہو گا  ۔

سورس:وی این ایس اسلام آباد