قائمقام صدر محمد صاد ق سنجرانی کی قوم سے دعا کی اپیل

156

اسلام آباد، 16مارچ ( اےپی پی):  قائمقام صدر محمد صاد ق سنجرانی نے ملک میں بڑھتی ہوئی کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے تدارک کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغا م میں کہا ہے کہ یہ ہم سب کی سماجی اورمعاشرتی ذمہ داری ہے کہ زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور میل جو ل کو جتنا زیادہ ممکن ہو سکے محدود کریں اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے لگانے سے گریز کریں۔ فاصلے پر رہ کر بات چیت کریں۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس موذی وبا سے خود کو اور اپنے اہل وعیال کو بچایا جا سکتا ہے۔

 محمد صادق سنجرانی نے  پوری قوم سے اپیل کہ کل بروز منگل 17 مارچ 2020 صبح ساڑھے دس بجے اللہ تبارک تعالیٰ سے یکجا ء اور یک زبان ہو کر دعا کریں۔قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر لازمی ہوگیا ہے۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download Video