محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کی مہنگے داموں آٹا بیچنے والے فلور ملوں کیخلاف کاروائی، 9 افراد گرفتار

102

پشاور،27مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی کے احکامات پر ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کی خصوصی ہدایات پر خوراک کے عملے نے پشاور کے مختلف فلورملوں کا معائنہ کرتے ہوئے ریکارڈ چیک کیا اور ان فلور ملز کیخلاف کاروائی کی جو کہ سرکاری گندم سے فائن آٹا بنا کے مہنگے ریٹس پر فروخت کررہے تھے۔

راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر نے ان فلور ملوں کا سرکاری کوٹہ 3 دِن کے لیے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ ایک اور فلور مل کو آٹا اور دوسری خوراک کی اشیا مہنگے داموں فروخت کرنے پر کاروائی کرکے 9 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ آفتاب عمر کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم کرونا وائرس کیخلاف جنگ کی حالت میں ہے اور اس مشکل وقت کا کسی گرانفروش کو فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

اے  پی پی /صائمہ حیات/حامد