گورنر بلوچستان کی وزیراعلی ٰ جام کمال خان سے ملاقات ، کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق امور پر بات چیت

105

کوئٹہ، 27 مارچ (اے پی پی ): گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائیرڈ امان اللہ خان یسین زئی نے جمعہ  کو  یہاں وزیراعلیٰ سیکریٹیریٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی- ملاقات میں  دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق امور پر بات چیت کی ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گورنر کو صوبہ میں کورونا وائرس کی صورتحال اور روک تھام کے  لیے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی ،گورنر بلوچستان نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا ۔

ملاقات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں احتیاطی تدابیر کو اہم قرار دیتے ہوۓ عوام کو گھروں تک محدود رہتے ہوۓ خود کو اپنے خاندان اور معاشرے کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کی اپیل کی گی جبکہ کورونا وائرس کی روک تھام اور وائرس سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور علاج ومعالجہ کے  لیے  ڈاکٹروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

گورنر نے وائرس کی روک تھام کے اقدامات اور متعلقہ امور کی مانیٹرنگ کے  لیے  وزیراعلئ سیکریٹیریٹ میں قائم کنٹرول روم کا معائینہ بھی کیا۔

 گورنر کو کنٹرول روم کی کارکردگی اور امور کے حوالے سے بریفنگ دی گی۔

اے پی پی /کوئٹہ/حامد