محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

156

اسلام آباد، مارچ 13 (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ  24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

آج کم سے کم درجہ حرارت کالام،قلات  میں منفی04، پاراچنار منفی 02 اورمالم جبہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

اے پی پی/سدرہ/قرۃالعین