محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی

134

اسلام آباد، 28مارچ  (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24  گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک / مطلع جزوی  طور پر   ابر آلود رہےگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک / مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر اضلاع اور کشمیر میں تیز ہواو ٔں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

آج  کم سے کم درجہ حرارت ، کالام  میں منفی01اڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ۔

اے پی پی/سدر ہ/قرۃالعین