بینکاک میں پھنسے پاکستانی کے چہرے خوشی سے کھِل اُٹھے، خصوصی پرواز کےلیے حکومت کا شکریہ ادا کیا

147

اسلام  آباد28 مارچ (اے پی پی ): بینکاک ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی مسافروں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت پاکستان نے تھائی ائیر ویز کو اسلام آباد لانے کے لیے ایک فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ خبر سنتے ہی بینکاک میں پھنسے پاکستانیوں کے چہرے خوشی سے کھلِ گئے۔ ان پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے نے انہیں مشکل میں سہارا دیا، ضروریات کا خیال رکھا اور پاکستان واپسی کے لیے اپنی تمام تر خدمات پیش کیں۔

یاد رہے کہ یہ اسلام آباد کے لیے خصوصی پرواز ہو گی جس میں 175 کے قریب مسافر آج ( 28 مارچ ) رات  تقریبا  دس   بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچے گی جہاں صحت کا عملہ مسافروں کی سکریننگ کو یقینی بنائے  گا۔

اے پی پی/حمزہ/قرۃالعین