مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑ جائے گا: اسسٹنٹ کمشنر ملتان مبین احسن

115

ملتان، 26 مارچ(اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر ملتان مبین احسن نے مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  کہا  ہے کہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،آٹے کا مصنوعی بحران چند یوم میں دم توڑ دےگا۔انہوں نے   کہا کہ آٹے کو زیادہ دیر تک ذخیرہ نہیں کیا جا سکتا، ناجائزمنافع کمانے کے لئے آٹا ذخیرہ کرنیوالے لالچی دوکاندار گھاٹے میں رہیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر ملتان مبین احسن نے  کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف وزی کرنے والوں کو گرفتار کر لیا ہے ،مصنوعی مہنگائی کرنے والوں  کو کسی  صورت نہیں چھوڑ جائے گا،ایک دوکاندار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ  ڈبل سواری کرنے والوں کو  بھی  بھاری جرمانہ کیا جارہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے سول ہسپتال میں  ڈاکٹرز اور نرسوں کے لیے ایمرجنسی کٹس ہسپتال  کے  ایم ایس کے حوالے  کیے  جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں  قائم  آئسولشن واڑزکادورہ  بھی کیا۔

اے پی پی /ملتان /حامد