معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی نیوز کانفرنس

134

معاون خصوصی اطلاعات  فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے  کہ  موجودہ حکومت صحافت کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہےقانون کے سامنے سب برابر ہیں وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد رہی ہے کہ ملک میں قانون سب کیلئے ہو ، موجودہ حکومت نے اداروں کو آزاد اور خودمختار کیا،کل کے واقعے کے  بارے میں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا،ہم آئینی اداروں کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں،موجودہ حکومت آئینی ادارے غیر جانبدارانہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ کسی ایک شخص کی گرفتاری کو میڈیا کی آزادی سے جوڑنا درست نہیں ،ایک شخص کو میڈیا کی آزادی سے جوڑنا صحافتی اقدار کی خلاف ورزی ہے،نیب نے میر شکیل الرحمان کو سابق وزیراعظم ،وزیراعلیٰ سے رعایتیں حاصل کرنے پر گرفتار کیا،جب کیس عدالت میں آتا ہے تو فریقین کو اپنی صفائی کا پورا موقع ملتاہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  الزامات عائد ہوتے رہتے ہیں لیکن عدالتیں انصاف کرتی ہیں،امید ہے نیب نے جن الزامات پر گرفتار کیا اس سے متعلق ثبوت بھی عدالت میں پیش ہونگے۔پاکستان میں عدالتیں آزاد اور خود مختار ہیں،کسی فرد واحد کا ذاتی مالیاتی ایشو نیب کے پاس  زیر تفتیش ہے تو اس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ،امید ہے انصاف کا بول بالا ہو گا،صحافتی کاز کسی فرد واحد کے مفاد سے بہت بلند ہے۔

  سورس :وی این ایس  اسلام آباد