ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

125

اسلام آباد، 30مارچ (اے پی پی): محکمہ موسمیات نے پیر سے بدھ تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے تاہم شمال مشرقی بلوچستان, خیبر پختونخواہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل کے روز خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیگر اضلاع میں موسم خشک/جزوی ابر آلود رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ ، بلوچستان کےاضلاع میں ہلکی بارش ہوئی ۔

 جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت کالام میں  منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اے پی پی/سدرہ/ نورین