وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں: اجمل وزیر

143

پشاور، 8مارچ(اے پی پی): صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے کھیلوں کے منصوبوں کے لئے وقف کئے گئے ہیں۔

ان خیالات کا  اظہار  صوبائی مشیر اطلاعات نے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحصیل کی سطح سے لیکر اضلاع کی سطح پر گیمز کا انعقاد کیا گیا ہے جو خیبر پختونخوا کی تاریخ میں بڑا ایونٹ کہلایا جائیگا جس میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ  اس  تقریب میں 15 ہزار کھلاڑی شرکت کرینگے جس میں خواتین کھلاڑی بھی حصہ لے رہی ہیں۔

اجمل وزیر نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان کی ہدایات کے مطابق قبائلی اضلاع میں بھی کھیل و سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں قبائلی اضلاع میں 5سے 7ارب روپے کی لاگت سے کھیل کے میدان بنائیں جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ  خیبر پختونخوا دہشت گردی سےسیاحت  کی طرف جا رہا ہے، دہشت گردی ختم ہو چکی ہے اور امن بحال ہو  رہا  ہے۔

وی این  ایس ، پشاور

Download Video