اسلام آباد،04 مارچ (اے پی پی ): وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے جنوبی کوریا کے سفیر نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ،وزارت داخلہ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر داخلہ نے آگاہ کیا کہ ہم نے بارڈر اور ایئرپورٹز پر تمام ضروری اقدامات کئے ہیں،پوری کوشش ہے کہ احتیاطی تدابیر میں کوئی کوتاہی نہ ہو جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھے رہے ہیں، امید ہے کہ دوطرفہ تعلقات میں مزید مثبت پیش رفت ہو گی۔
جنوبی کورئین سفیر نے کہا کہ پاکستان کے کافی طالبعلم جنوبی کوریا اعلی تعلیم کے لئے جاتے ہیں ،ویزہ سہولیات کی فراہمی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستانی حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں، پاکستان نے اس مسئلے کو بہت اچھا سنبھالا ہے۔
وی این ایس ، اسلام آباد











