لاہور 4 مارچ (اے پی پی): وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس موجود ہے ہمیں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانا ہونگی۔کرونا وائرس کےمریض چند روز میں صحت یاب ہوجاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیئے ۔ بیرون ملک سے آنے والے تمام افراد اپنی سکرینینگ ضرور کروائیں بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ احتیاط کرنی ہے اس سلسلے میں حکومت پنجاب بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
وی این ایس، لاہور











