ون بلین درخت لگانے کے منصوبے کے تحت اس سال آزادکشمیر میں دو کروڑ درخت لگائے جائیں گے: چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر

272

اسلام آباد، مارچ 6  (اے پی پی): چیف سیکرٹری جموں و کشمیر مطہر نیاز رانا نے  کہا ہے کہ ون بلین درخت لگانے کے منصوبے کے تحت اس سال آزادکشمیر بھر میں دو کروڑ درخت لگائے جائیں گے ۔

وزیراعظم آزاد جموں کشمیر  راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویژن کی روشنی میں محکمہ جنگلات بلین ٹری منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلیے پوری طرح متحرک ہے ۔ کسی بھی ملک کے جنگلات قدرتی ماحولیاتی نظام کی بقاء کے ضامن ہوتے ہیں ۔وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر  ریاست بھر میں رواں سال شجر کاری کو کامیاب بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ۔شجرکاری و شجر پروری  کو یقینی بنایا جائے۔ محکمہ جنگلات کے لیے اس منصوبہ کی کامیابی بہت بڑا چیلنج ہے۔ جنگلات کے اصل مالک عوام ہیں۔محکمہ جنگلات اور عوام کے درمیان ایک تعلق ہونا چاہیے تاکہ جنگلا ت کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔سیکرٹری جنگلات سید ظہور گیلانی کی سربراہی میں محکمہ جنگلات اہداف کے حصول کیلیے سرگرم ہے۔

 چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں  شجر کاری مہم موسم بہار  کے سلسلے میں پودا لگانے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر انہوں نے جموں کشمیر ہاوس میں پودا بھی لگایا ۔

اے پی پی/سدرہ/ریحانہ