ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کے لئے ہماری تیاری پڑوسی ممالک سے بہتر ہے:وفاقی وزیر خسرو بختیار

138

اسلام آباد ،12مارچ  (اے پی پی)  چینی سفیر یاو جِنگ نے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جمعرات کو ملاقات میں سکریٹری این ایف ایس آر ڈاکٹر ہاشم پوپلزئئ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چینی سفیر نے سی پیک کے تحت زرعی تعاون کو فروغ دینے کے لئے خسرو بختیار کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا پاکستان کے صدر جلد چین کا دورہ کریں گے اور دونوں ممالک کے مابین زراعت سے متعلق ایک ایم او یو پر بھی دستخط ہوں گے جس سے باہمی ربط خاص طور پر ٹڈیوں کے کنٹرول میں مزید تقویت ملے گی۔

وفاقی وزیر نے چینی سفیر کو آگاہ کیا کہ پاکستان کو اسپرے مشینوں کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ صرف ایک برطانوی کمپنی اس کی تیاری کر رہی ہے اور اسپرے مشینوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کے بارے میں ایف اے او ڈیٹا ہمیا کرے گا تاکہ ان اسپرے مشینوں کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی کمپنیاں مارکیٹ میں آسکیں۔ سکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے کہا کہ ہمیں مشینی اور دستی کیڑے مار دوا سپرے مشینوں کی ضرورت ہے۔

چینی سفیر نے بتایا کہ کیڑے مار دوا کا ایک بیچ چین سے پاکستان پہنچ چکا ہے اور مزید سپرے مشین اپریل کے آخر میں پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین سے تکنیکی ماہرین کا وفد مقامی ٹیموں کو آپریشنل تربیت فراہم کرنے کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا چینی حکومت نے ٹڈی دل کی نگرانی کے لئے پاکستان کو مزید نگرانی کے آلات اور ڈرون کی پیش کش کی۔

وفاقی وزیر نے چینی حکومت کی جانب سے کیڑے مار ادویات کی بروقت فراہمی اور کوارڈینیشن کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹڈیوں کے مسلے کے حل کیلئے ہماری تیاری افغانستان اور ایران سے بہتر ہے۔

وی این ایس  اسلام آباد

Download Video