پاکستان نے ثابت کیا کہ ہم پر امن بقائے باہمی اور عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں: صدرمملکت

266

بیجنگ، مارچ 17 (اے پی پی): صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے  ملاقات کے دوران کہا  ہے  کہ پاکستان نے ثابت کیا کہ ہم پر امن بقائے باہمی اور عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں-

اپنے  دورہ چین پہ منگل کو ہونے والی ملاقات  میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کے دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں-چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا  کہ مشکل وقت میں بھرپور تعاون پر پاکستانی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں، چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے تعاون کو وسعت دینا ہو گی-

انہوں نے کہا کہ کثیر الجہت تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی مظاہرہ کرنا ہو گا-

وی این ایس

Download Video