چین کی حکومت ، عوام نے جس طرح کورنا کی وباء کا مقابلہ کیا وہ قابل فخر ہے:ڈاکٹر عارف علوی

258

بیجنگ، مارچ 17 (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا  ہے کہ چین کی حکومت اور عوام نے جس طرح کورنا کی وباء کا مقابلہ کیا وہ قابل فخر ہے-

انہوں نے یہ بات منگل کے روز اپنے  دورہ چین کے موقع پہ  نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی ژان شو سے گریٹ ہال   بیجنگ میں ملاقات کے دوران کی –

لی ژان شو نے کہا  کہ چین کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے-

چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس نے کہا  کہ پاکستانی قیادت کا  چین کیساتھ تعاون قابل ستائش ہے،  پاکستان اور چین ہرآزمائش پر پورا اترنے والے دوست ملک ہیں-

وی این ایس

Download Video