سکھر24،مارچ(اے پی پی):سکھر انتظامیہ نے سکھر سینٹر میں قرنطینہ مکمل کرنے اور ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے والے 600سے زائد زائرین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، کمشنر سکھر ڈویڑن شفیق احمد مہیسر کے مطابق قرنطینہ سینٹر میں آبزرویشن پیریڈ مکمل کرنے والے اپنے گھروں کو جاسکیں گے جن کی تعداد 600 کے قریب ہے اور ان کی ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہیں۔ قرنطینہ مکمل ہونے پر ان کو گھر بھیجا جارہا ہے۔
اسکے علاوہ جن 260 افراد کی رپورٹس مثبت آئی ہیں ان کو آئسولیشن میں رکھا جائے گا جبکہ 208 زائرین ایسے ہیں جن کے قریبی عزیز جو کرونا وائرس سے متاثر ہیں وہ بھی قرنطینہ میں مقیم ہونگے لیکن ان کے بلاک متاثرین سے دور ہونگے، کمشنر سکھر کے مطابق قرنطینہ سینٹر میں 1063 زائرین کو رکھا گیا تھا ۔
اے پی پی/اطہراللہ /قرۃالعین











