ملتان،28 مارچ (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے قرنطینہ میں کام کرنے والے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرزاور سول ڈیفنس کے رضاکاروں کو گمنام سپاہی قرار دے دیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے قرنطینہ میں سینٹری ورکرز اور سول ڈیفنس رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے قرنطینہ میں کام کرنیوالے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے 76 کارکنوں کو اس ماہ اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگلے ماہ بھی ایک اور اضافی تنخواہ دی جائے گی جبکہ سول ڈیفنس کے رضا کاروں کو تمام سابقہ تنخواہیں آئندہ ہفتے ادا کرنے کا اعلان کیا ۔
ڈی سی عامر خٹک نے کہا کہ ویسیٹ منیجمنٹ کمپنی اور سول ڈیفنس کے ورکرز کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔
اس موقع پر چئیرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کے صاحبزادے عابد امام ،اے ڈی سیز محمد طیب خان،ہدایت اللہ اور رانااخلاق ،ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر ،اے سیز عابدہ فرید اور شہزاد محبوب بھی موجود تھے ۔
اے پی پی /ملتان /قرۃالعین











