پشاور: کرونا کے خلاف جاری جنگ میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی صف بندی کرلی

161

پشاور،28مارچ(اے پی پی):  کرونا کے خلاف جاری جنگ میں خواتین پولیس اہلکاروں نے دوران   پور  قرنطینہ میں پوزیشن سنبھال لی جہاں 25 سے زائد لیڈیز پولیس بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق لیڈیز پولیس دوران پور قرنطینہ میں تفتان بارڈر سے آنے والے زائرین کیلئے ڈیوٹی دے رہی ہیں جہاں ڈیوٹی پر موجود لیڈیز پولیس کو خصوصی سوٹ بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین