کرونا وائرس پر قابو اور اس کوروک تھام کے حوالے سے صوبہ سندھ میں دیگر صوبوں سے بڑھ کر کام ہو رہا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی پریس کانفرنس

168

سکھر۔ 16مارچ(اے پی پی) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پر قابو اور اس کوروک تھام کے حوالے سے صوبہ سندھ میں دیگر صوبوں سے کہیں بڑھ کر کام ہو رہا ہے ، پہلا کیس آنے سے اب تک اس پر کام کررہے ہیں لوگوں کو گھبرانے یا خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں اس میں اموات کی شرح 2 فیصد ہے اور یہ وائرس ان لوگوں پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے جو عمر رسیدہ ہوں یا جن کی قوت مدافعت کم ہو۔

پیر کے روزسکھر میں کرونا وائرس کے حوالے سے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تفتان بارڈر سے 8 ہزار لوگ آئے جن میں سے 1500 سندھ میں آئے ہیں جن تک ہم پہنچے ہیں اور ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ تفتان بارڈر پر بنائے گئے قرنطینہ میں سہولیات نہیں تھیں اس وجہ سے ہم نے ٹیسٹ کیے ہیں جو مثبت آنا شروع ہوئے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں پر انتظامات صحیح نہیں تھے، لوگوں کی بھلائی کے لیے انہیں قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے میڈیا اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے ڈر اور خوف کا خاتمہ کرے اور افواہوں کو پھیلنے سے روکے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کو ٹریس کرلیا گیا ہے ان کے خلاف سائبرکرائم کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کاٹیسٹ کرانے میں شرمانے گھبرانے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وہ لوگ جو باہر کا سفرکرکے آئے ہیں وہ ضرور ٹیسٹ کرائیں عام تاثر ہے کہ قرنطینہ سینٹر کے اطراف کی آبادی متاثر ہوگی یہ غلط ہے اس کا دائرہ کار صرف تین فٹ تک ہے سندھ میں ہم نے سکھر کے علاوہ کراچی، حیدرآباد، کوٹری و دیگر علاقوں میں قرنطینہ سینٹر بنا رہے ہیں ہمارے پاس اللہ کا شکر ہے جتنے مریض آئے ہیں صحتیاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے بھرپور کام کررہی ہے اس کا ٹیسٹ عام نہیں مہنگا ہے مگر ہم نے حفظ ماتقدم کے طور پر 10 ہزار سے زائد کٹس منگوائی ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوؤن کی صورت حال نہیں ان باتوں سے خوف پھیلتا ہے دیگر ممالک میں 14 دن تک لوگوں کو گھروں میں محدود رکھا گیا ہے وزیر اعلیٰ نے اس حوالے سے اجلاس ضرور کیا ہے خدانخواستہ ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو عوام کو سہولیات فراہم کریں گے لیکن اس کا مقصد یہ نہیں ہوگا کہ لاک ڈاو ¿ن کریں گے انہوں نے کہا کہ مریضوں کے لیے بڑا سینٹر کراچی میں بنایا گیا ہے دیگر علاقوں میں چھوٹے سینٹر ہیں انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو خدا غارت کرے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ان کے خلاف کریک ڈاوؤن کیا جارہا ہے ماسک و دیگر سامان برآمد کیا گیا عوام نشاندھی کریں ہیلپ لائن پر شکایت کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور انہیں انعام دیا جائے گا ۔

وی این ایس، سکھر