لاہور، 13مارچ(اے پی پی): کرونا وائرس پر گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس پوری دنیا کیلئے ایک بڑ اخطرہ اور چیلنج بن چکا ہے عوام پر یشان نہ ہوں کرونا سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیرپر عمل کر یں۔کر ونا سے بچائو کیلئے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی پر ہیز کیا جائے صفائی کا خاص خیال رکھیں ,اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں ,رش والی جگہ پر جانے سے گر یز کر نا بچائو کیلئے بہتر ہوگا۔
اے پی پی /لاہور /ریحانہ











