پشاور،29مارچ(اے پی پی): مردان سے تعلق رکھنے والے کرونا وائرس کا شکار مردان کے ایس پی آپریشن وقار عظیم نےکہا ہے کہ کرونا سے لڑ کر ھم نے یہ جنگ جیتنی ہے اور یہ جنگ گھر میں رہ کر دوسروں کی زندگی بچا کے ہی جیت سکتے ہیں۔
وقار عظیم نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یونین کونسل منگا میں دوران ڈیوٹی مجھے کرونا ہو گیا اسلئے اپنے گھر میں آئسیولیٹ ہوگیا ہوں لیکن اب حالت کافی بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں سے ہمارا رابطہ تھا انکے ٹیسٹ پازیٹو آئے اسلئے میں نے بھی اپنا ٹسٹ کرنا مناسب سمجھا اور پھر میں نے جب اپنا ٹیسٹ کروایا تو ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔ انکا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہوکر واپس اپنی قوم کی خدمت کرنے نکلیں گے۔
اے پی پی /صائمہ حیات/حامد











