کوئٹہ؛پولیس کا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کے حوالے سے فرنٹیئر کور کے ہمراہ فلیگ مارچ

93

کوئٹہ، 25 مارچ ( اے پی پی):کوئٹہ پولیس نے لاک ڈاﺅن پر مکمل طور پر عملدرآمد کے حوالے سے فرنٹییرکور اور لیویز کے ہمراہ ڈی آئی جی آفس کوئٹہ سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس، لیویز اور فرنٹیئر کور شامل تھے، فلیگ مارچ میں 2 درجن سے زائد گاڑیاں، فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور ایگل اسکواڈ کی موٹر سائیکلیں بھی شامل تھیں، فلیگ مارچ ڈی آئی جی آفس سے زرغون روڈ، حالی روڈ، جناح روڈ، شاہراہ اقبال، لیاقت بازار، میکانگی روڈ سمیت مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا جوائنٹ روڈ، بےنظیر پل سے ہوتا ہوا، ڈی آئی جی آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔

ایس پی شوکت مہمند اور عبداللہ جان آفریدی نے بتایا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں آگاہی فراہم کرنا ہے کہ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ سے بچنے کے لئے حکومت اور انتظامیہ نے عوام اور صوبے کی بہتری کے لئے یہ لاک ڈاﺅن کیا ہے شہریوں کو اس پر عملدرآمد کرنا چاہئے اور اس چیز کا ادراک رکھنا چاہئے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سوشل رابطوں میں کمی لائیں تاکہ اس وائرس کو پھیلاﺅ سے روک کرمزید لوگوں کو اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے سے بچا سکیں۔

اے پی پی /کوئٹہ/حامد