کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی پریس کانفرنس

131

کوئٹہ ،06 مارچ (اے پی پی ):کوئٹہ  میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے  پریس کانفرنس  میں کہا کہ صوبائی حکومت سے ملاقات کرنے آیا ہوں،کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت سے صوبائی حکومت کو تعاون کی پیشکش کی  ہے, جو اقدامات کئے جانے ہیں وہ وفاق اور صوبائی حکومت کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ  نے کہا کہ جن چیزوں کی درخواست کی گئی ہے اس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے, اس وباء سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے ,اگر کھانسی نزلہ یا زکام کی شکایت ہوں تو فوری ٹیسٹ کروائیں ،ضروری نہیں کہ وائرس لگ جانے کے لئے ایران یا چین کا دورہ کیا جائے ۔

 انھوں نے کہا کہ مولانا صاحب سے پوچھیں کس نے ان سے وعدہ کیا ہےوفاقی حکومت نے مولاناسے کوئی وعدہ نہیں کیا,بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے, دنیا بھر اب پاکستان کو پرامن خطہ گردان رہی ہیں ,دہشت گردی کے حالیہ واقعات چراغ کے آخری شعلے ہیں,ایران بارڈر پر زائرین کی طبی معائنے سے تمام سہولیات بروئے کار لائے جائیں۔

 وزیراعظم از خود کورونا سے متعلقہ اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ مزید کہا کہ  خطے میں اس وقت پوزیشن دوسروں ممالک کی نسبت بہتر ہے۔

 اے پی پی /کوئٹہ /ریحانہ