پشاور، 15مارچ(اے پی پی): وزیراعلی کے مشیر برائے انفارمیشن اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 24/7 کام کررہے ہیں اور پورے صوبے میں اسکی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے. انہوں نے کہا کہ ہمیں گھبرانا بالکل نہیں ہے اور صرف احتیاط سے کام لینا ہوگا.
انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے محکمہ صحت اور محکمہ اطلاعات ملکر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے صوبے بھر میں کام کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس بین الاقوامی مسئلہ ہے اسلئے اس وباء سے نمٹنے کےلئے تمام کابینہ ارکان وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں اٹھائے گئے اقدامات اور فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیگی۔
وی این ایس، پشاور