پاکستان اور جاپان کے مابین سماجی و اقتصادی ترقیاتی پروگرام کے تحت دستاویزات کے تبادلہ  کی تقریب

135

اسلام آباد ، 19 مارچ (اے پی پی ): جاپان کی جانب سے  سماجی و اقتصادی ترقیاتی پروگرام کے تحت نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے لئے 500 ملین ین کا سازوسامان مہیا  کرنے کے لیے گرانٹ امداد میں توسیع کی ہے جس کے حوالے سے سرکاری دستاویزات کا تبادلہ  کی تقریب اقتصادی امور ڈویژن میں منعقد ہوئی ۔

سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر سید پرویز عباس اور جاپان کے سفیر جناب ماتسو کنینوری نے اپنی حکومتوں کی جانب سے کاروباری تفصیلات کی دستاویزات ، معاملاتِ باہمی بات چیت کا ریکارڈ اور معاہدے کے منٹ پر دستخط کیے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سکریٹری ای اے ڈی نے اظہار خیال کیا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک میں شراکت داری کے موجود علاقائی اور وسیع بین الاقوامی امور پر مشترکہ نگاہ کو فروغ دیتا ہے۔

 سیکریٹری نے اقتصادی و سماجی پروگرام کے تحت فیصل آباد کی ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے لیے امداد پر روشنی ڈالی کہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے لئے سازوسامان کی شکل میں دی جانے والی گرانٹ کا وقت پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ، جس کے لئے ہم حکومت جاپان کے مشکور ہیں۔

 جاپان کے سفیر نے مستقبل میں پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا اور موجودہ حکومت کی معاشی کاوشوں کو سراہا –

وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video