کورونا وائرس متعلق آگہی دینے معاون خصوصی کامران بنگش خود میدان میں اتر آئے، لاوڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات کیے

104

پشاور،24مارچ(اے پی پی):کورونا وائرس  کے خلاف جنگ میں وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا کے  معاون  خصوصی  برائے بلدیات کامران بنگش بھی کردار ادا کرنے میدان میں آگئے اور اپنے حلقے میں لاوڈ سپیکر کے ذریعے آگہی اعلانات کرتے رہے۔

کامران بنگش بغیر کسی پروٹوکول کے گاڑی سے عوام کو آگہی دیتے رہے اور حلقہ پی کے 77، جی ٹی روڈ پر واقع بس سٹینڈ بھی گئے اور راستے میں خواتین، ریڑھی بانوں ڈرائیورز سمیت سب سے گھر پر رہنے کی اپیل کی۔

کامران بنگش نے کہا کہ کورونا کے خلاف آگہی دینے گھر گھر، گلی گلی ،نگر نگر جاوں گا جبکہ عملی حفاظتی اقدامات کے تحت مساجد، سڑکیں اور عوامی مقامات کورونا مار اسپرے سے دھونے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اے پی پی /صائمہ  حیات/حامد