کرونا وائرس کیخلاف لڑنے کا عزم ، پاکستان جوہری توانائی کمشنا ہنڈش سا ئٹرز ، ڈس انفیکٹینٹ کلورین فراہم کر ے گا

105

اسلام آباد، 24  مارچ (اے پی پی ): پاکستان جوہری توانائی کمیشن (پی اے ای سی) کرونا وائرس کیخلاف لڑنے میں حکومت کی مکمل حمایت کر رہا ہے  جبکہ  ادارے  نے قوم کو درپیش اس وبائی بیماری کے خلاف لڑنے کا عہد کیا ہے۔کرونا وائرس کیخلاف حکومتی کوششوں  کا ساتھ  دینے  کیلئے  پاکستان جوہری توانائی کمیشن ، قومی ایجنسیوں کو بڑے پیمانے پر ہینڈ سینیائٹرز اور ڈس انفیکٹینٹ کلورین فراہم کر ے گا ۔

پی اے ای سی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس قومی مقصد  کیلئے  ادارے کے سینئر افسران (ایس پی ایس 11 سے ایس پی ایس 14) کی طرف سے تین دن کی تنخواہ ، جونیئر افسران (ایس پی ایس 8 سے ایس پی ایس 10 تک) کی دو دن کی تنخواہ جبکہ  دوسرے عملے کے ممبروں کی جانب   سے  ایک دن کی تنخواہ (ایس پی ایس 1 سے 7) عطیہ کی جا رہی  ہے ۔

پاکستان جوہری توانائی کمیشن کورونا وبائی امراض کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔

اے پی پی /حمزہ/حامد