گلیات میں موسم سرما کی برف باری کا بارہواں سپل جاری، 18 انچ تک برف پڑھ چکی

179

ایبٹ آباد، 07 مارچ(اے پی پی ): گلیات  میں  موسم  سرما کی برف باری کا بارہواں سپل جاری ہے، جس  دوران  اب تک  تقریباً 18 انچ تک برف پڑھ چکی ہے ۔

ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید  کے مطابق  گلیات میں کنڈلہ کے قریب سلائیڈنگ صاف  کی   جا رہی ہے  جبکہ  ایبٹ آباد مری روڈ کو کھولنے کیلے پی کے ایچ اے، جی ڈی اے کا آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق  ایبٹ آباد سڑک کو کلئیر  کرنے کیلے کام تاحال جاری ہے ،برف رکتے ہی سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا جائے گا۔

وی  این ایس،  ایبٹ آباد

Download Video