ینگ ڈاکٹر ز نے چوہدری محمدسرور کی درخواست پراحتجاج موخر کر دیا

127

لاہور،مارچ 17(اے پی پی):  گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے ینگ ڈاکٹرز کے صدر پنجاب ڈاکٹر سلمان حسیب کی قیادت میں ملاقات کی۔ سینئر صدر ڈاکٹر شعیب نیازی ‘ڈاکٹر محمود احمد’صدر جناح ہسپتال ڈاکٹر عاقب جاوید بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ گور نر پنجاب کی درخواست پر ہم اپنا احتجاج موخر کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومتی اداروں کیساتھ ساتھ ڈاکٹرز کو بھی کورونا سے بچائو کیلئے اپنا کردار دادا کر نا ہوگا۔ حکومت کورونا کی وباء کے روک تھام کیلئے تمام وسائل استعمال کرے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا سے خود بھی بچنا ہے عوام کو بھی بچانا ہے حکومتی ادارے24گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

وی این ایس لاہور

Download Video