محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

0
231

اسلام آباد،16 اپریل  (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود اور خشک رہے گا  تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا  تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اے پی پی/سدرہ/حامد