اسلام آباد ، 21 اپریل (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں کوویڈ 19 کی صورتحال، روک تھام کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات، تعمیرات کے شعبہ کے فروغ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
اے پی پی / برلاس /ریحانہ











