کوئٹہ، 22 اپریل (اے پی پی): وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ عوام کی صحت کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتاکورونا وائرس کا تاحال علاج دریافت نہیں ہوا احتیاط ہی وائرس سے محفوظ رہنے کا واحد طریقہ ہے ۔عوام احتیاطی تدابیر کی اہمیت کو سمجھیں کورنا وائرس سے ہونے والی اموات ایک حقیقیت ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ نے بدھ کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ،رمضان المبارک میں نماز تراویح کے انتظامات سمیت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
کمشنر کو ئٹہ نے علماءکرام اور ٹریڈرز سے ہونے والی ملاقات کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ کوئٹہ شہر کی 590 مساجد میں نماز تراویح کا انعقاد ہوتا ہے، علماءکرام نے تراویح کے انعقاد کے لئے20 نکاتی ایس او پی پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔سیکریٹری صحت نے اجلاس کو بتایا کہ آئندہ دو روز میں کورنا وائرس ٹیسٹنگ کی تعداد800 روزانہ ہو جائے گی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کی ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ہمارا صحت کا نظام اتنا مستحکم نہیں کہ عوام بے احتیاطی کا کوئی رسک لیں سکیں ۔
وزیر اعلی نے وزراء اور اراکین اسمبلی کو رمضان اور عید سادگی سے منا کر عوام میں سادگی اختیار کرنے کا رجحان پیدا کرئے۔
اے پی پی /محمد بلال/ھامد











