انسانی جسم و جان کو محفوظ رکھنا شریعت کا تقاضا ہے، امام کعبہ شیخ السدیس کی گھروں میں رہنے کی تاکید

726

اسلام آباد ، 04 اپریل (اے پی پی ): خانہ کعبہ اور الحرمین شریفین امور کے صدر ، شیخ عبد الرحمٰن السدیس نے كہا ہے  کہ کورونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ابتلا ہے،مسلمانوں کا فرض بنتا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اس معاملے میں صبر، خود احتسابی اور اطاعت پر عمل پیرا ہوں۔

سماجی  رابطے  کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  جاری  اپنے  ویڈیو پیغام میں امام کعبہ  کا کہنا تھا کہ عوام حکومتوں کے ساتھ تعاون کرے۔ انکا کہنا تھا کہ شریعت کے تقاضوں کا ایک مقصد انسان کے جسم اور جان کو محفوظ رکھنا ہے۔

 انہوں نے  بے چینی ، خوف و ہراس سے بچنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں معلومات صرف صحيح ذرائع سے حاصل کریں۔

اے پی پی /حمزہ/قرۃالعین