احتیاطی تدابیر اپنا ئیں ، گھروں میں محفوظ رہیں: اداکار ذوالقرنین حیدر

154

لاہور، 4اپریل (اے پی پی) : سینئر  اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ ہمیں موجودہ حالات میں بالکل ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے جتنا ہوسکے اپنے آپ کو گھروں میں محفوظ رکھیں اور اپنے اہلخانہ کا خاص خیال کریں-

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنےویڈیو پیغام میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی پر کامل یقین رکھتے ہوئے ہمیں  موجودہ حالات کا مقابلہ کرنا ہے اور جتنا ہو سکے اللہ کے حضور دعا و استغفار کریں کیونکہ ہمیں اللہ کی طرف سے ایک موقع دیا جا رہا ہے، وہ بہت غفور و رحیم ہے  اور سب کو معاف کرنے والا ہے-

اے  پی پی/لاہور /قرۃالعین