کوئٹہ،13 اپریل(اے پی پی) :بلوچستان حکومت، رفاعی ادارے بیت السلام کے اشتراک سے کوئٹہ میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقے اور مستحق خاندانوں کو بلا معاوضہ پکی پکائی روٹی کی ترسیل کے پروگرام کا آغاز کر رہی ہے ،روٹی ضرورت مندوں کو انکے گھر تک پہنچائی جا ۓ گی جس سے 5لاکھ سے زائد افراد اس سے مستفید ہو رہے ہیں-
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے رفاحی ادارے کی ٹیم نے عزیر زیوری کی قیادت میں ملاقات کی، ملاقات میں بتایا گیا کہ کراچی میں مستحقین کو راشن خوراک اور پکی پکائی روٹی فر اہم کی جا رہی ہے ۔ ملاقات میں روٹی کی تقسیم کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا کہ موبائل اپلیکیشن ایپ اور وزیراعلیٰ ڈیلیوری یونٹ اور پی ڈی ایم اے کے کال سینٹرز کے زریعہ مستحقین روٹی کے حصول کے لیے اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے ، مکمل ڈیٹا اور خاندان کے افراد کی تعداد کے مطابق انہیں پکی پکائی روٹی رضا کاروں کے زریعہ انکے گھر تک پہنچائی جاۓ گی۔ منصوبے کےلیے سرکاری تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کے تندوراور نجی تندور استعمال کیے جائیں گے جسکے اخراجات رفاعی ادارہ برداشت کرے گی ۔
اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ صوبائی حکومت مستحقین کو راشن سمیت ہر قسم کی معاونت کی فراہمی کے لیے تیار ہے اور روٹی کی فراہمی کے پرگرام کو بتدریج دیگر اضلاع تک وسعت دی جاۓ گی اور کوشش کی جاۓ گی کہ مستحقین اس اقدام سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
اے پی پی /محمد بلال/قرۃالعین











