بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ہندوتوا کے ایجنڈے کو فروغ دے رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی میڈیا بریفنگ‏

142

اسلام آباد،02اپریل(اے پی پی): ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ہندوتوا کے ایجنڈے کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان بھارت کی کشمیر میں ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان‏ دفتر خارجہ نے یہ بات آج ہفتہ وار بریفنگ کور ان کہی۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر تنظیم نو آرڈر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ترجمان نے کہا کہ عالمی وبا کی آڑ میں بھارت کشمیرمیں غیرکشمیریوں کی آبادکاری کررہا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے

عائشہ فاروقی نی بتایا کہ گزشتہ ہفتے کورونا سے نمٹنے کیلئے مطلوبہ سامان چین سے منگوایا گیا،مشکل کی اس گھڑی میں دوست ممالک کے تعاون کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپورکوشش کررہے ہیں۔ ہم متعلقہ ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں سے رابطے میں ہیں اور اس کوشش میں ہیں کہ ان پاکستانیوں کے مسائل کو حل کیا جاسکے ۔

اےپی پی /حمزہ/ر یحانہ