کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے بعد وفاقی دارلحکومت میں مارکیٹس کی صورتحال

201

اسلام آباد اپریل 2 دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر کرکے ہزاروں کے لیے جان لیوا ثابت ہونے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی اپنے پھیلاؤ کو بڑھا رہا ہے۔ جس کے پیش نظر  وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صوبوں کی جانب سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید 2 ہفتوں کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد 14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ کرونا وبا جیسی جنگ کوئی حکومت اکیلے نہیں لڑ سکتی بلکہ ہمیں بحیثیت قوم آگے آنا پڑے گا۔ اسلام آباد میں لاک ڈاون کے تحت تمام تجارتی مراکز بند ہیں ۔ ماسوائے اشیاء ضرورت کی دکانوں کے جس میں میڈیکل سٹورز اور گرسری اسٹورز شامل ہیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اس وبا سے جہاں ہم اجتماعی طور پر لڑ رہے ہیں وہیں یہ مشکل وقت ہمیں بہت کچھ سکھا بھی رہا ہے ۔ حکومتی سطح پر جہاں اس وبا سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاون جیسے سخت اقدامات کئے گئے وہیں دیہاڑی دار اور ضرورت مند طبقے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں راشن کی تقسیم سر فہرست ہے۔ وقت چاہے کتنا بھی مشکل ہو اور آزمائش چاہے کتنی بھی بڑی کیوں نہ ہو  مگر بحثیت قوم ہمیں اس عظم کا اظہار کرنے کی ضرورت ہے کہ اس وبائی جنگ میں ہمیں اپنے حوصلے نہیں ہارنے کیونکہ کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔

اے پی پی /صاءمہ/ریحانہ