تمام جامعات کو آ ن لائن تدریس جلد از جلد شروع کرنے کے احکامات دیئے جا چکے ہیں :چیرومین ایچ ای سی

148

 اسلام آباد،08 اپریل (اے پی پی ): چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری  نے کہا ہے کہ  تمام جامعات کو آ ن لائن تدریس جلد از جلد شروع کرنے کے احکامات دیئے جا چکے ہیں۔

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھاکہ طالب علموں کے لیے آن لائن تدریس مستقبل میں ان کے لیےعملی زندگی میں کار آ مد ہو گی۔ملک میں اساتذہ کی بڑی تعداد آن لائن تدریس سے ناواقف ہے، طالب علم بھی س سے زیادہ خوش نہیں جبکہ انٹرنیٹ کے مسائل اپنی جگہ ہیں لیکن ایچ ای سی ہر سطح تک جامعات کے مسائل کا تدارک کرنے کی کوشش کر رہی ہے تا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ہونے والے تعلیمی نقصان کو کم سے کم کیا جائے۔

ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ   جن جامعات کا آ ن لائن تدریس کا نظام موجود ہے وہ آ غاز کر دیں اور جو ابھی نہیں کر سکتیں ،وہ اس پرکام کریں تا کہ پیش آ نے والے مسائل کا بروقت تدارک بھی ہوتا رہے۔

اے پی پی /ناہید/qurat

Download Video