سکھر،16اپریل (اے پی پی): وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں سندھ اور پاکستان میں صورتحال دنیا سے مختلف نہیں جتنا سخت لاک ڈاﺅن ہوگا اتنے جلدی بہتر نتائج آئیں گے، لوگ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کی خاطر بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں ۔
جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر فرد تک حکومت کا ریلیف پہنچے تاہم سندھ میں کہیں بھی لوگوں کو بھوک سے مرنے نہیں دیا جائے گا ۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ خود دو تین گاڑیوں میں سماجی دوری پر عمل کرکے پہنچے ہیں اور گاڑی میں دو سے زیادہ افراد نہیں تھے اس لیے جو بھی سندھ میں آنا چاہے وہ قانون اور ایس او پی پر عمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سکھر کے شہریوں کا شکریہ کے انہوں نے اس مشکل وقت میں تعاون کیا جس کے نتیجے میں زیرو رسک کرنے میں کامیا ب ہوئے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی سختی سے پابندی کی ہدایت کی اور کہا کہ ایف آئی آر، سزا اور گرفتاری سے گریز کریں بلکہ حوصلہ شکنی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تبدیل ہونے والی دنیا کے ساتھ چلنا ہے لاک ڈاﺅن سخت کا مقصد صرف انسانوں کی زندگیاں پیاری ہیں ہمارا مقصد صحت، صحت اور صحت ہی ہے ۔
اے پی پی /اطہراللہ/حامد











